احسن اقبال کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ،شہبازشریف کا پیغام پہنچایا

احسن اقبال کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ،شہبازشریف کا پیغام پہنچایا
احسن اقبال کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ،شہبازشریف کا پیغام پہنچایا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدر ن لیگ شہبازشریف کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے،مسلم لیگ نے وزیراعظم کے انتخاب میں تعاون کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مدد مانگ لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورشہبازشریف کاپیغام پہنچایا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف اوراحسن اقبال کل کوئٹہ کادورہ کریں گے جہاں ملاقات میں حکومت سازی کے معاملے پربات چیت ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ