اتائی ڈاکٹرز کیخلاف محکمہ صحت متحرک، ڈی ایچ او نے 10 کلینک سیل کردیئے

اتائی ڈاکٹرز کیخلاف محکمہ صحت متحرک، ڈی ایچ او نے 10 کلینک سیل کردیئے
اتائی ڈاکٹرز کیخلاف محکمہ صحت متحرک، ڈی ایچ او نے 10 کلینک سیل کردیئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)ضلع میں اتائی ڈاکٹرز کےخلاف محکمہ ہیلتھ حرکت میں آگیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر سلیم شیخ کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ اتائی ڈاکٹرز کےخلاف آپریشن شروع میں دس"10" اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل کردیئے اور بتایاکہ  کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔محکمہ ہیلتھ کے آپریشن شروع کرنے سے اتائی ڈاکٹرز میں کھلبلی مچ گی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے ضلع بھر سامارو،کنری پھتورو عمرکوٹ اور اس کے گاؤں گوٹھوں میں انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے اتائی ڈاکٹرز کےخلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر سلیم شیخ نےتعلقہ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر مرادپھنور ڈاکٹر تارو ڈاکٹر یعقوب محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے پولیس نفری کے ہمراہ آج عمرکوٹ سٹی کے مختلف مقامات جن میں گجو رانا اور دیگر اتائی ڈاکٹرز کی کلینک پر چھاپے مار کر دس "10" کلینک کو سیل کردیا، اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کےمطابق جن اتائی ڈاکٹرز کی کلینک سیل کی گی ہے ان میں جیٹانند سروپ، بشیھم ،سرون،بھاگچند،نرسنگھ دلیپ ،سوڈا وغيرہ شامل ہے۔ ذرائع مطابق ان اتائی ڈاکٹرز کی کلینک کو سیل کردیا گیا ہےاس کے علاوہ محمکہ ہیلتھ ان اتائی ڈاکٹرز کےخلاف مزید کارروائی بھی کرے گا۔

محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کی جانب سے ان اتائی ڈاکٹرز کےخلاف آپریشن سے اتائی ڈاکٹرز میں کھلبلی مچ گئی ہے ان اتائی ڈاکٹرز نے خود کو بچانے کےلیے ہاتھ پاوں مارنے شروع کردیے ہیں۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ کا کہنا ہےکہ کسی بھی اتائی ڈاکٹرز کو انسانی جانوں سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی ،چاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اتائی ڈاکٹرز کےخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اتائی ڈاکٹرز کےخلاف آپریشن کا عمرکوٹ کے سماجی شہری اور عوامی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ