آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی ...
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی روسی نائب وزیردفاع سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔ملاقات میں روسی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا جبکہ ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی