عمران خان کے بغیر پروٹوکول سفر کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانیوں کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

عمران خان کے بغیر پروٹوکول سفر کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانیوں کو ایسی چیز ...
عمران خان کے بغیر پروٹوکول سفر کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانیوں کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اس وقت پشاور میں ہیں جہاں نیب میں پیش کیلئے عمران خان نے پروٹوکول کے بغیر گاڑی میں سفر کیا۔

گاڑی میں سفر کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور علی زیدی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں عمران خان نے بھی حصہ لیا۔ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود رہنماءنے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ متوقع وزیراعظم منتخب نمائندوں کیساتھ بغیر پروٹوکول کیساتھ سفر کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور عمران خان کے مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جبکہ مخالفین نے اس ویڈیو سے کچھ ایسی چیزیں ڈھونڈنا شروع کر دیں جو عمران خان کیخلاف استعمال کی جاسکیں اور بالآخر ویڈیو میں کچھ ایسا نظر آ گیا کہ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کے آگے پروٹوکول کی دو گاڑیاں جا رہی ہیں جبکہ سڑک کے دونوں جانب پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں جو عمران خان کی گاڑی کیلئے راستہ صاف کرانے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے اس طرح کا پروٹوکول استعمال نہیں کیا جو پہلے آنے والے حکمران کرتے رہے اور کم پروٹوکول استعمال کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔

کئی سیاسی رہنماﺅں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پروٹوکول کی گاڑیاں اور سڑک کے دونوں جانب کھڑے پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چاہنے والے عمران خان کے دفاع میں لگے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب پروٹوکول ہوتا ہے اور روٹ لگتا ہے تو اس سڑک پر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔

اس ویڈیو میں اگرچہ پروٹوکول کی دو گاڑیاں اور سڑک پر کھڑے پولیس اہلکار نظر آ رہے ہیں مگر مخالفین کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ سڑک کو عام لوگوں کے استعمال کیلئے بند نہیں کیا گیا اور عمران خان کی گاڑی کے دونوں جانب سے عام آدمیوں کے گزرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور