قوت ایمانی اور اللہ پر توکل کا ایسا ایمان افروز مظاہرہ کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

قوت ایمانی اور اللہ پر توکل کا ایسا ایمان افروز مظاہرہ کہ آپ بھی عش عش کر ...
قوت ایمانی اور اللہ پر توکل کا ایسا ایمان افروز مظاہرہ کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  

 اگر انسان دل کی گہرائیوں کے ساتھ اللہ پر ایمان رکھتے  توکل اور بھروسہ رکھے تو تمام مشکلات اور سختیوں پر قابو پا سکتا ہے،اسلام عزت ، کرامت اور قوت کا دین ہے، قوی و طاقت ورمومن دین کی حمایت وسربلندی کےلئے ہمیشہ مستعد رہتا ہے جبکہ اس کے برعکس اگر اس کی ذات پر کوئی بات ہوتی ہے تو وہ درگزر کر دیتا ہے کیونکہ وہ قوت و طاقت جو اس میں ہے وہ اسے ایسا کرنے سے روک لیتی ہے اور یہی وہ طاقت ورمومن کی شان ہے جس کے بارے میں رسو ل اکرم ﷺنے فرمایا کہ طاقتور و قوی مومن رب تعالی کو زیادہ پسند ہے کمزور اور ضعیف مومن سے ۔حال ہی میں انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ،اس ہولناک زلزلے میں ایک سو سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تاہم سوشل میڈیا پر انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سب کو ہی حیران کر دیا ۔انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک مسجد میں نصب کیمرے کی ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک زلزلے کی پرواہ کیے بغیر نمازیوں نے نہ صرف نماز جاری رکھی بلکہ امام مسجد نماز قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی قرات میں بھی وہی تسلسل قائم رہا جو زلزلہ آنے سے پہلے تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید : وڈیو گیلری