سفارتی کشیدگی: سعودی ایئرلائن کی ٹورانٹو کے لیے تمام پروازیں بند

سفارتی کشیدگی: سعودی ایئرلائن کی ٹورانٹو کے لیے تمام پروازیں بند
سفارتی کشیدگی: سعودی ایئرلائن کی ٹورانٹو کے لیے تمام پروازیں بند

  

جدہ(آن لائن) سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد دونوں ممالک میں مزید کشیدگی بڑھ گئی ہے اور سعودی ایئر لائن نے ٹورونٹو کے لیے تمام فلائٹس معطل کر دی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ایئر لائن کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب سعودی عرب نے کینیڈا پر ملک کے داخلی معاملات میں 'مداخلت' کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جبکہ کینیڈا میں تعینات سعودی سفیر کو بھی واپس بلا لیا۔تاہم کینیڈا نے جواب میں کہا ہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔دوسری جانب ایک ویریفائڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جو کہ مبینہ طور پر سعودی حکام کے ساتھ لنک ہے نے ایک فوٹو ٹویٹ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جہاز ٹورانٹو کے مشہور سی این ٹاور کی جانب جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں تمام سکالر شپ، تربیتی اور فیلو شپ پروگرام معطل کیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام کسی اور ملک میں منتقل کیے جائیں گے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی روک رہا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 'سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں کبھی بھی داخلی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت یا احکامات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا