این اے 108 سے عابد شیر علی کو شکست دینے والے فرخ حبیب نے عابد شیر علی کی لاہور ہائیکورٹ میں ایسی جگہ پر بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

این اے 108 سے عابد شیر علی کو شکست دینے والے فرخ حبیب نے عابد شیر علی کی لاہور ...
این اے 108 سے عابد شیر علی کو شکست دینے والے فرخ حبیب نے عابد شیر علی کی لاہور ہائیکورٹ میں ایسی جگہ پر بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعابد شیر علی کو عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے شکست ہوئی تو انہوں نے ہار ماننے سے انکار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا اور سماعت کے سلسلے میں عابد شیر علی لاہور ہائیکورٹ جاتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے انتظار میں عابد شیر علی ایک ایسی جگہ کچھ الگ انداز میں ہی بیٹھے دیکھے گئے اور وہاں موجود کسی شخص نے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے بس دیکھتے ہی رہ گئے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد شیر علی ایک شخص کیساتھ ’تھڑے‘ پر بالکل عوامی انداز میں بیٹھے ہیں اور نظریں موبائل کی سکرین پر گاڑ رکھی ہیں۔ عابد شیر علی کے مخالفین اس تصویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں جبکہ فرخ حبیب نے یہ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا  ”ہن آرام اے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /لاہور