مشرقی شام میں اتحادی فوج کی بمباری، 28 داعشی جنگجو ہلاک

مشرقی شام میں اتحادی فوج کی بمباری، 28 داعشی جنگجو ہلاک
مشرقی شام میں اتحادی فوج کی بمباری، 28 داعشی جنگجو ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیروت(آن لائن)شام میں انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں میں عالمی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم28 ’داعشی‘ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سرحد سے متصل علاقے دیر الزور میں سیرین ڈیموکریٹک فورس کے معاون عالمی اتحاد نے داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے گروپ ’سیرین آبزرویٹری‘ کے مطابق مشرقی شام میں بیر الملح میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے کی گئی گولہ باری سے 28 جنگ جو ہلاک ہوگئے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور متاثرہ علاقوں تک انسانی حقوق کے کارکنوں کی رسائی نہیں ہو سکی، جس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی