کینیڈا کا سعودیہ سے انسانی حقوق کے گرفتارکارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع 

کینیڈا کا سعودیہ سے انسانی حقوق کے گرفتارکارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع 
کینیڈا کا سعودیہ سے انسانی حقوق کے گرفتارکارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع 

  

ٹورنٹو(این این آئی) کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا۔کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تنازع اتنی تیزی سے کیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، سعودی عرب سے تفصیلات کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی