عابد شیر علی کو شکست کے بعد اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا جو ان کے تصور میں بھی نہ ہو گا

عابد شیر علی کو شکست کے بعد اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا جو ...
عابد شیر علی کو شکست کے بعد اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا جو ان کے تصور میں بھی نہ ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں دوبارہ گنتی سے متعلق عابد شیر علی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اب الیکشن کمیشن کبھی بھی پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔ 

عابد شیر علی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفرخ حبیب نے شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد دوبارہ گنتی بھی ہوئی اور اس میں بھی فرخ حبیب ہی کامیاب قرار پائے۔ عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور موقف اپنایا کہ حلقے میں دوبارہ گنتی کروائی جائے اور فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی کی د رخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیا تھا اور درخواست پر آج سماعت مکمل کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی درخواست مسترد کر دی ہے اور اب الیکشن کمیشن کبھی بھی فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور