کبھی خوشی کبھی غم ،عدالت سے رانا ثنا اللہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

کبھی خوشی کبھی غم ،عدالت سے رانا ثنا اللہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
کبھی خوشی کبھی غم ،عدالت سے رانا ثنا اللہ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار نثار جٹ کی رانا ثنا اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیاتھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں این اے 106 پر رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار کو شکست دی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد