پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی کو بھی دھوکہ دے دیا

پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی کو بھی دھوکہ دے دیا
پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی کو بھی دھوکہ دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (این این آئی)پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے بعد فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کو بھی دھوکہ دیدیا۔اداکارہ نے کچھ دن قبل ہی جہاں سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے سے معذرت کی تھی، وہیں اب انہوں نے معروف فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم میں بھی کام کرنے سے معذرت کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک اور ہولی وڈ فلم ‘کاؤ بوائے ننجا وائکنگز’ میں کام کرنے کا معاہدہ کرنے کے بعد بولی وڈ فلم میں کام کرنے سے معذرت کی۔اگرچہ سنجے لیلیٰ بھنسالی نے اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا کہ وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہی گنگو بائی کوٹھی والی کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔تاہم رپورٹ کے مطابق سنجے لیلیٰ بھنسالی اداکارہ کو ہی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جگہ اب اس فلم میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا؟

مزید : تفریح