عامل کے کہنے پر والدین نے 6سالہ بچی کو قتل کر کے آنگن میں دفن کردیا

عامل کے کہنے پر والدین نے 6سالہ بچی کو قتل کر کے آنگن میں دفن کردیا
عامل کے کہنے پر والدین نے 6سالہ بچی کو قتل کر کے آنگن میں دفن کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یو پی کے علاقہ میں عامل کے کہنے پر والدین نے اپنی 6سالہ بچی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گھر کے صحن سے لاش برآمد کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوپی میںولادین نے 6سالہ بچی کو قتل کر کے دفنا دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے والدین نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ انہیں لگا کہ بیٹی کی قربانی دینے سے اگلا بچہ صحت مند رہے گا۔ یہ واقع چودھرپورگاو¿ںمیں پیش آیا ہے۔سماچار ایجنسی اے این آئی کے مطابق۔ اہلخنہ کو ایک جادوگر نے صلاح دی تھی کہ اگر وہ گھر پر لڑکی کے جسم کو دفن کرتے ہیں تو اگلا بچہ صحت مند ہوگا۔ والدین کے خلاف اف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی