عابد شیر علی کی درخواست مسترد ہونے پر فرخ حبیب کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان ان کا ’ماتھا‘ چوم لیں

عابد شیر علی کی درخواست مسترد ہونے پر فرخ حبیب کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی ...
عابد شیر علی کی درخواست مسترد ہونے پر فرخ حبیب کا پہلا بیان سامنے آ گیا، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان ان کا ’ماتھا‘ چوم لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق عابد شیر علی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس حلقے سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنماءفرخ حبیب کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔
فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” یا اللہ تیرا شکر!!! حق اور سچ کی فتح ہو گئی، لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی کی درخواست خارج کر دی اور میری کامیابی پر جاری حکم امتناعی ختم ہو گیا۔ انشاءاللہ اب میرے ووٹ سے عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ضرور بنے گا۔“


واضح رہے کہ عام انتخابات کے دوران این اے 108 میں پی ٹی آئی کے رہنماءفرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کو شکست دی جس کے بعد دوبارہ گنتی بھی ہوئی اور اس میں بھی فرخ حبیب ہی فاتح قرار پائے۔
عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی روک دیا گیا تھا تاہم آج سماعت مکمل ہونے کے بعد عابد شیر علی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔