جگنو محسن غلامی قبو ل کرکے بھی آزاد رہیں گی:مجیب الرحمان شامی

جگنو محسن غلامی قبو ل کرکے بھی آزاد رہیں گی:مجیب الرحمان شامی
جگنو محسن غلامی قبو ل کرکے بھی آزاد رہیں گی:مجیب الرحمان شامی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کہنہ مشق صحافی اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن غلامی قبو ل کرکے بھی آزاد رہیں گی ، وہ ووٹ تو تحریک انصاف کے امیدوار کو دیں گی لیکن پنجاب اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ جگنومحسن غلامی قبول کرنے کے بعد بھی آزاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کی پی سی بی کی چیئر مین شپ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف کہی گئی 35پنکچروں کی بات بھی مشہور ہے ۔ انہوںکہا جگنو محسن مسلم لیگ ن کی حمایت سے کامیاب ہوئیں لیکن جب ان کی ملاقات شہبازشریف سے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں اکثریتی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کو ووٹ دوں گی ۔ اب انہوں نے کہاہے کہ وہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے لیکن اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گی یعنی وہ غلامی قبول کرنے کے بعد بھی آزاد رہیں گی اور ان کو یہ آزادی مبارک ہو۔

مزید : قومی