کراچی میں نجی کمپنی کے سابق ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنالیا ، بارود سے اڑانے کی دھمکی، چیف جسٹس سے بات کرانے کا مطالبہ

کراچی میں نجی کمپنی کے سابق ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر گن پوائنٹ پر عملے کو ...
کراچی میں نجی کمپنی کے سابق ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنالیا ، بارود سے اڑانے کی دھمکی، چیف جسٹس سے بات کرانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں تنخواہ نہ ملنے اور ملازمت سے نکالے جانے پر ایک شخص نے نجی کمپنی کے ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ ملزم کے پاس پسٹل موجود ہے جبکہ اس کے پاس بارود سے بھرا ہوبیگ بھی ہے ۔ملزم کا کہنا ہے کہ وہ صرف آرمی چیف اور چیف جسٹس کے سامنے بیان دیگا ۔

دنیا نیوز کے مطابق عملے کویرغمال بنانیوالے سلیم شہزاد نامی ملزم کے ہاتھ میں پسٹل موجود ہے جبکہ اس کے پاس ایک بیگ بھی ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس میں بارود بھراہوا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو میں خود کو بارود سے اڑا لوں گا ۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ اسی کمپنی میں ملازم تھا لیکن دو ماہ قبل اسی فیکٹری میں ایک حادثے میں وہ زخمی ہوگیا جس پر کمپنی کی جانب سے اس کا علاج کرانے کی بجائے اس کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی اور اس کو ملازمت سے نکال دیا گیا ۔ اس کا مطالبہ ہے کہ اس کے تمام پیسے اس کودیئے جائیں۔ ملزم سلیم شہزاد کا کہناہے کہ وہ کسی شخص سے بات نہیں کرے گا صرف چیف جسٹس اور آرمی چیف کے سامنے بیان دے گا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فیکٹری کو گھیر ے میں لے لیا ہے اور جب بھی پولیس فیکٹر ی کے اندر جانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ فائرنگ کرتا ہے اس لئے پولیس ملازمین کے تحفظ کے لئے ابھی اندر نہیں جارہی اور کوشش کی جارہی ہے کہ وہ ملازمین کو چھوڑ کر باہر آجائے ۔

مزید :

قومی -