امیر قطر کا عمران خان کو ٹیلی فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ،دورہ قطر کی دعوت 

امیر قطر کا عمران خان کو ٹیلی فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ،دورہ ...
امیر قطر کا عمران خان کو ٹیلی فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ،دورہ قطر کی دعوت 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور دورہ قطر کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،امیر قطر نے عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت بھی دی جسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قبول کرتے ہوئے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط ترکرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی ۔امیر قطر نے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہپاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔

مزید : قومی