4افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کواجتماعی زیادتی کے بعد پھندے پر لٹکا دیا

4افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کواجتماعی زیادتی کے بعد پھندے پر لٹکا دیا
4افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کواجتماعی زیادتی کے بعد پھندے پر لٹکا دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی ریاست ہریانہ کے علاقہ میں 4افراد نے رات کو گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے پھندے سے لٹکا دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع کیتھل کےمقامی گاؤں میں ایک کسان اپنے کھیتوں میں گھر بنا کر رہائش پذیر تھا ،گذشتہ روز کسان کسی کام کے سلسلے میں گاؤں سے باہر گیا ہوا تھا جبکہ اس کی بیوی اور 2بچے گھر میں اکیلے سورہے تھے،رات 11بچے کے قریب 4نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے ملزمان نے سو رہے بچوں کو پہلے کمرہ میں بند کر دیا اور پھر عورت کو ایک دوسرے کمرے میں لے گئے اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ عصمت دری کے بعد چاروں ملزمان عورت کو پھندے میں لٹکا کر فرار ہو گئے لیکن کچھ دیر بعد رسی ڈھیلی پڑ گئی اور متاثرہ خاتون کے پیر زمین پر لگ گئے جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔متاثرہ عورت نے اس کے بعد اپنے شوہر کو فون کیا اور اپنی آپ بیتی سنائی۔ خاتون کے رشتہ داروں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہا ں اس کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر کیتھل ایس پی آستھا مودی جائے حادثہ پر پہنچیں اور متاثرہ کے گھر کا جائزہ لیا۔ خاتون کے بیان پر پولیس نے چاروں نامعلوم  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : بین الاقوامی