ماں نے تنگ آکر تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا ،دو جاں بحق

ماں نے تنگ آکر تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا ،دو جاں بحق
ماں نے تنگ آکر تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا ،دو جاں بحق

  

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نواب شاہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا۔ ماں نے تنگ کرنے پر تین بچیوں کو صندوق میں بند کردیا۔دم گھنٹے سے2بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق دوڑ کے علاقے میں تنگ کرنے پر والدہ نے اپنی بچیوں کو صندوق میں بند کردیا۔،جاں بحق ہونے والی دونوں بچیوں کی عمریں 7سال اور 9ماہ تھیں۔پولیس کے مطابق نو ماہ کی آمنہ اور 7 سال کی ثانیہ صندوق میں دم گھنٹے کے باعث جاں بحق ہوئیں ،ایک بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بچیوں کے والد نے کہا ہے کہ میری بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی