نوجوان لڑکی نے مائیکروسکوپ کے ذریعے اپنے ناخنوں کا معائنہ کیا تو اُن میں کیا نظر آیا؟ جان کر آپ کو اپنے ناخنوں سے ہی ڈر لگنے لگ جائے گا کیونکہ ۔۔۔

نوجوان لڑکی نے مائیکروسکوپ کے ذریعے اپنے ناخنوں کا معائنہ کیا تو اُن میں کیا ...
نوجوان لڑکی نے مائیکروسکوپ کے ذریعے اپنے ناخنوں کا معائنہ کیا تو اُن میں کیا نظر آیا؟ جان کر آپ کو اپنے ناخنوں سے ہی ڈر لگنے لگ جائے گا کیونکہ ۔۔۔

  

میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی لڑکی ٹینا یونگ یوٹیوب پر اپنی منفرد ویڈیو کے باعث شہرت رکھتی ہے۔ اس کے فالورز اسے ’مائیکروسکوپ گرل‘ بھی کہتے ہیں کیونکہ وہ جسم کے مختلف حصوں کا ڈیجیٹل مائیکروسکوپ یعنی خوردبین سے معائنہ کر کے اس کی ویڈیوز یوٹیوب پر پوسٹ کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں ٹینا نے اپنے ناخنوں کا خوردبین کے نیچے تجزیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ جیل نیل پالش کا استعمال وہ تقریباً پانچ سال سے کر رہی ہیں اور دیکھنا چاہتی تھیں کہ اس نیل پالش کا ان کے ناخنوں پر کیا اثر مرتب ہو رہا ہے۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ٹینا نے بتایا کہ بہت سے لوگ اُن سے کہہ رہے تھے کہ وہ خوردبین کے نیچے اپنے ناخنوں کا جائزہ لیں اور سوشل میڈیا پر اس کے نتائج کے متعلق بھی بتائیں۔ ٹینا نے جب اپنی ڈیجیٹل خوردبین کو اپنے ناخنوں پر فوکس کیا تو ان کی حالت اندر سے ایسی خراب نظر آئی کہ دیکھنے والے بھی ڈر گئے۔ یہ ٹوٹے پھوٹے تھے اور ان کے اوپر اکھڑتے ہوئے چھلکے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے اندر گرد اور بالوں کے اتنے چھوٹے ٹکڑے پھنسے ہوئے تھے کہ جنہیں خوردبین کے بغیر دیکھنا ممکن نہیں تھا۔ ناخنوں کے نیچے مردہ جلد کے ذرات بھی جمع تھے جو خوردبین میں روئی کے گالوں جیسے نظر آرہے تھے۔

ٹینا کہتی ہیں کہ اس ویڈیو کے ذریعے وہ بتانا چاہتی تھیں کہ بظاہر اچھے بھلے اور چمکدار نظر آنے والے ناخنوں کو باریکی سے دیکھا جائے تو ان کے بہت سے ایسے مسائل عیاں ہو سکتے ہیں جن کے متعلق ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں ہوتا۔ خصوصاً نیل پالش استعمال کرنے والی خواتین کے ناخن تو نیل پالش میں موجود کیمیکلز سے بُری طرح متاثر ہوتے ہیں، لہٰذا ان کا باریک بینی سے معائنہ کرنا ازحد ضروری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس