’’ میرے بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں اور بہت جلدمیں اُن کے ساتھ ۔۔۔‘‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

’’ میرے بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں اور بہت جلدمیں اُن کے ساتھ ۔۔۔‘‘ ...
’’ میرے بھوتوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں اور بہت جلدمیں اُن کے ساتھ ۔۔۔‘‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) گیارہ برس ہوئے کہ آسٹریلوی لڑکی ایمی تھیسٹ نے مردوں کو اپنی زندگی سے نکالا اور پھر کبھی کسی مرد سے تعلق نہیں رکھا۔اس کا کہنا ہے کہ ان 11 سالوں کے دوران وہ مردوں کی بجائے ماورائی مخلوقات سے واسطہ قائم کر چکی ہے اور اب اس کی واپسی ممکن نہیں۔ آج کل بھی اس کا معاشقہ ایک بھوت کے ساتھ چل رہا ہے اور جلد ہی وہ اس کے ساتھ اپنے خاندان کا بھی آغاز کرنے والی ہے۔ ایمی کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 11سال کے دوران وہ 20 سے زائد بھوتوں کے ساتھ تعلقات استوار کر چکی ہے۔جس بھوت سے اب اس کا معاشقہ چل رہا ہے وہ اسے کچھ زیادہ ہی پسند آیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ یہ والا تو غالباً اس کا آئیڈیل ہے کیونکہ وہ اس کے ساتھ بہت ہی خوش رہتی ہے۔
اپنے تازہ ترین معاشقے کے بارے میں ایمی نے بتایا کہ ’’ ایک دن جب میں جھاڑیوں کے درمیاں تنہا واک کر رہی تھی اور فطرت سے لطف اندوز ہورہی تھی تو مجھے اچانک اپنے اردگرد پراسرار توانائی کی موجودگی کا احساس ہوا۔ بس اسی وقت مجھے اندازہ ہوگیا کہ ایک نیا محبوب میری زندگی میں داخل ہونے والا تھا۔اس دن ہماری دوستی ہوگئی اور اب ہم اپنے خاندان کا آغاز کرنے والے ہیں۔ اگرچہ میں اسے دیکھ نہیں سکتی لیکن پوری طرح محسوس کر سکتی ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ جسمانی تعلق بھی استوار کر سکتے ہیں۔ ہمارا بچہ ایک عام انسان نہیں ہوگا بلکہ وہ بھوت بچہ ہوگا۔ میں ابھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کس طرح کا ہوگا ۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھوت خواتین کو حاملہ کر سکتے ہیں اور پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، لیکن چونکہ ہماری عقل اس بات کو قبول نہیں کرتی اس لئے لوگ اس بات کو مانتے نہیں ہیں۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -