این اے 131 میں پانچ تھیلوں کی دوبارہ گنتی ہو گئی، عمران خان اور سعد رفیق میں سے کون جیت رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

این اے 131 میں پانچ تھیلوں کی دوبارہ گنتی ہو گئی، عمران خان اور سعد رفیق میں سے ...
این اے 131 میں پانچ تھیلوں کی دوبارہ گنتی ہو گئی، عمران خان اور سعد رفیق میں سے کون جیت رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر 5 تھیلوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ باقی تھیلوں کی گنتی کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے عمل کا آغاز کیا اور پانچ تھیلوں کی گنتی مکمل کی گئی جس کے بعد باقی تھیلوں کی گنتی کا عمل کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ کل صبح دوبارہ گنتی شروع کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے پانچ تھیلوں کی گنتی تو مکمل کر لی گئی ہے تاہم ان کے مطابق عمران خان آگے ہیں یا خواجہ سعد رفیق؟ اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کیونکہ نتائج کا اعلان گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی جس کے بعد دوبارہ گنتی کی گئی تو مسترد شدہ ووٹوں میں سے کچھ ووٹ صحیح ثابت ہونے پر عمران خان کی جیت کی برتری کم ہو گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے ایک مرتبہ پھر حلقے میں دوبارہ گنتی کے عمل کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے اور دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا جس نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /الیکشن /علاقائی /پنجاب /لاہور