اس پاکستانی لڑکی نے دنیا میں قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، پہلی پاکستانی بن گئی جس نے امریکہ میں۔۔۔

اس پاکستانی لڑکی نے دنیا میں قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، پہلی پاکستانی بن ...
اس پاکستانی لڑکی نے دنیا میں قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، پہلی پاکستانی بن گئی جس نے امریکہ میں۔۔۔

  

بوسٹن(نیوز ڈیسک)پاکستانی طالبہ سارہ خان نے امریکہ کی بہترین جامعات میں شمار ہونے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے۔ وہ پہلی پاکستانی طالبہ بن گئی ہیں جنہوں نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے بزنس سکول کی گریجوایشن تقریب کے موقع پر خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سارہ نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے کیری بزنس سکول سے ایم ایس مارکیٹنگ کی ڈگری 3.8جی پی اے کے ساتھ حاصل کی ہے۔ وہ فلبرائٹ سکالر شپ پر مارکیٹنگ کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے امریکہ کی اس نامور یونیورسٹی گئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے ) سے 2013ء میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس