پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کا بینک اکاؤنٹ کھل گیا، یہ خواجہ سرا کون ہے اور کس بینک نے اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراءکا بینک اکاﺅنٹ کھل گیا ہے اور اسے خواجہ سراﺅں کے بنیادی حقوق کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان فرسٹ وومن بینک کے مطابق منظور نامی خواجہ سرا کا اکاو¿نٹ بینک کی ملتان برانچ میں کھولا گیا ہے۔خواجہ سرا منظور نے ’زندگی آسان‘ اکاو¿نٹ کھولا ہے جبکہ فرسٹ وومن بینک کی مزید برانچیں بھی خواہش مند خواجہ سراو¿ں کے اکاو¿نٹ کھولیں گی۔
خواجہ سرا منظور نے اکاﺅنٹ کھلوانے کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سرا منظور کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کیلئے اپنے پیسے حفاظت سے رکھنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، اپنے ساتھ رقم رکھنا ممکن نہیں ہوتا جس کے باعث اپنے پیسے اپنی کوٹری میں چھوڑنے پر مجبور تھے اور اس وجہ سے ہم اپنی جمع پونجی بھی گنوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ وومن بینک آکر بات کی تو انہوں نے مجھے اکاو¿نٹ کھولنے کی اجازت دی۔منظور نے کہا کہ میں نے ایک ہزار روپے سے اپنا بینک اکاو¿نٹ کھولا ہے، یہ ایک بہت اچھا تجربہ ہے اور میں آج بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسرے ساتھیوں کو بھی اکاو¿نٹ کھولنے کا کہوں گی تاکہ پیسے محفوظ رہیں اور ہم بھی دوسروں کی طرح محفوظ طریقے سے بچت کر سکیں۔