بحرین میں مغوی امامِ مسجد کی ٹکڑے شدہ لاش کباڑ کے علاقے سے برآمد

بحرین میں مغوی امامِ مسجد کی ٹکڑے شدہ لاش کباڑ کے علاقے سے برآمد
بحرین میں مغوی امامِ مسجد کی ٹکڑے شدہ لاش کباڑ کے علاقے سے برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منامہ(این این آئی)بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے ایشیائی باشندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے مسجدِ بن شدہ کے امام شیخ عبدالجلیل حمود الزیادی کی لاش ناکارہ اشیاء کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئیٹر پر وزارت داخلہ کے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ لاش کو ٹکڑے کر کے تھیلیوں کے اندر رکھا گیا تھا جو اسکریپ کے علاقے کے نزدیک واقع ایک فارم کے قریب ملی۔ پولیس نے ایک 35 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات اور مطلوبہ اقدامات جاری ہیں۔ قتل کی یہ بھیانک واردات مسجد کے بحرینی امام اور بنگلہ دیشی مؤذن کے درمیان اختلاف کا نتیجہ ہے۔ مسجد کا مؤذن اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والے مزدوروں میں ویزے کی تجارت کرتا تھا۔اخبار کے مطابق مقتول امام شیخ عبدالجلیل حمود نے انصاف اور اسلامی امور و اوقاف کی وزارت کو پورے معاملے سے آگاہ کر دیا جس پر گزشتہ جمعرات کو مذکورہ مؤذن کو کام سے روک دیا گیا۔ اس اقدام نے مؤذن کو انتقامی کارروائی کی منصوبہ بندی پر مجبور کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی