جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں :اعظم سواتی نے اہم ر ہنما کا حکومت میں دائرہ کار طے کردیا

جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں :اعظم سواتی نے اہم ر ہنما کا حکومت میں ...
جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں :اعظم سواتی نے اہم ر ہنما کا حکومت میں دائرہ کار طے کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، وہ کوئی آفس ہولڈ کئے بغیر بھی ملک وقوم کی بہتری کے لئے کام کر سکتے ہیں۔

دنیا نیو ز کے پروگرام ”آن د افرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔ اس لئے جوڑنے کی ضرورت ہے ناکہ توڑنے کی ۔ ہم کو ملکی مفاد میں ایک دوسرے کے قریب ہونا پڑے گا ۔ہمار ے لیڈر عمران خان بہت سادہ ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی ایک حد مقرر کردی ہے جس کے اندر ان سب کورہنا ہوگا جو ان کے ساتھ چلیں گے ۔جہانگیر ترین کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ہماری جماعت کااثاثہ ہیں ضروری نہیں کہ وہ کئی آفس ہولڈ کریں ۔ وہ کوئی آفس ہولڈ کئے بغیر بھی ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کرسکتے ہیں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو جن میں حلیف اور اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں ساتھ لیکر چلیں گے ۔ملک کی بہتری کے لئے سب کو قریب لانا ہوگا ۔اگر ہم ملک کو بہتری کی طرف لیکر جارہے ہیں تو تمام سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی ۔ اس وقت عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔

مزید : قومی