امریکی پابندیوں سے ایران میں ڈ الرخریدنے یااپنے قبضے میں رکھنے پر پابندی 

امریکی پابندیوں سے ایران میں ڈ الرخریدنے یااپنے قبضے میں رکھنے پر پابندی 
امریکی پابندیوں سے ایران میں ڈ الرخریدنے یااپنے قبضے میں رکھنے پر پابندی 

  

تہران(این این آئی) ایران پر امریکی پابندیوں کے پہلے مرحلے کا اطلاق شروع ہوگیا ، پابندیوں کی دوسرے مرحلے کا اطلاق نومبر میں ہو گا۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایران پر جو امریکی پابندیاں نافذ ہونے جا رہی ہیں ان میں ڈالر خریدنے یا اپنے قبضے میں رکھنے پر پابندی، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کی تجارت پر پابندی، المونیم، گریفائٹ اور کوئلے جیسی معدنیات کی تجارت پر پابندی، ایرانی قرضوں کے ذرائع میں سرمایہ کاری پر پابندی اور ایرانی آٹوموبائل سیکٹر پر پابندی شامل ہے۔

مزید : بین الاقوامی