جہانگیر ترین نے ہم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے :سینٹر عتیق الرحمن نے نجی ٹی وی پر ایسی چیز لہرائی کہ ایم کیو ایم کے کارکن خوش ہوگئے

جہانگیر ترین نے ہم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے :سینٹر عتیق الرحمن نے نجی ...
جہانگیر ترین نے ہم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے :سینٹر عتیق الرحمن نے نجی ٹی وی پر ایسی چیز لہرائی کہ ایم کیو ایم کے کارکن خوش ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے رہنما عتیق الرحمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے کراچی کے حوالے سے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے اور جہانگیر ترین نے ہم کو اس پر عمل در آمد کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں ساڑھے چار سال تک ڈٹ کر اپوزیشن کی ہے ۔ کراچی کے عوام نے صرف دو جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے جن میں ایک ایم کیو ایم ہے اور دوسری تحریک انصاف ہے ۔ ہم نے ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروگرام بنایا کہ عوام نے جو ہم کو مینڈیٹ دیا ہے اس کے ساتھ عوام کی بہتری کیلئے مل کرکام کریں گے۔کراچی والوں کو ان کاحق ملنا چاہئے ۔عمران خان نے ہمارے ساتھ معاہدہ لکھ کر کیاہے جبکہ ان سے پہلے دووزرائے اعظم نے صرف زبانی بات کی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے لہرا کر تحریری معاہد ہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آج کراچی والے تحریک انصاف سے امید کررہے ہیں اور خود عمران خان نے کہا تھاکہ وہ کراچی کی محرومیاں دور کریں گے ۔اس وجہ سے ہم تحریک انصاف کے ساتھ ملے ہیں اور ان تمام باتوں کی جہانگیر ترین نے ہم کو یقین دہانی کروائی ہے ۔کراچی والوں نے تحریک انصاف والوں کو اس لئے ووٹ دیئے کہ ان کو امید نظر آرہی ہے اور ایم کیو ایم کو اس لئے ووٹ دیئے کہ ہم نے کچھ کام کیا تھا ۔

مزید : قومی