جہانگیر ترین سے کونسا کام لیا جارہاہے ؟ ملک احمد خان نے اہم انکشاف کردیا

جہانگیر ترین سے کونسا کام لیا جارہاہے ؟ ملک احمد خان نے اہم انکشاف کردیا
جہانگیر ترین سے کونسا کام لیا جارہاہے ؟ ملک احمد خان نے اہم انکشاف کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک طرف نوازشریف کو صادق اور امین نہیں کہتے اور دوسر جانب جہانگیر ترین جیسے شخص سے حکومت سازی کا کام لیا جارہا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کیا عمران خان اسی انداز میں نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے ؟ جس پر وہ خود اعتراض کرتے رہے ہیں۔ ہمیں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر بہت سے اعتراضات ہیں لیکن ان سب کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنی اصلاحات لائیں ۔ہم کو اندازہ ہے کہ جس عمارت کی بنیاد کو اس طرح استوار کیا جارہاہے اس کی عمارت کا کیا حال ہوگا ۔ ابھی آزاد ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا اور انہوں نے ان سے حلف لینے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پولیس اصلاحات کی وجہ آئی جی کے پی کے کی کارکردگی تھی جووہ لائے ۔ ہم پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کریں گے ۔عمران خان کا قول وفعل کا بہت بڑا تضاد نظر آرہا ہے ۔ ایک طرف نوازشریف کو کہتے ہیں کہ صادق امین نہیں اور دوسری طرف جہانگیر ترین جیسے شخص سے حکومت سازی کا کام لیا جارہا ہے ۔آزاد امیدواروں کو جہانگیر ترین کے جہاز میں بھر بھر کر لایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ مسلم لیگ ن مکمل طور پر میاں نوازشریف کے ساتھ ہے ۔

مزید : قومی