حماس کے ساتھ فی الحال کسی بھی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا:اسرائیل

حماس کے ساتھ فی الحال کسی بھی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا:اسرائیل
حماس کے ساتھ فی الحال کسی بھی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا:اسرائیل

  

تل ابیب (این این آئی)ایک اسرائیلی وزیر اخبارنے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ فائربندی سے متعلق کوئی بھی معاہدہ نہایت محدود طرز کا ہو گا۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ مصری ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان انتہائی اہم معاہدہ ہونے کو ہے۔ اسرائیلی وزیر یوآو گیلینٹ نے کہا کہ حماس کے ساتھ ایسی کوئی بھی ڈیل بڑے پیمانے کی نہیں ہو گی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوجی ریڈیو پر کہا گیا تھا کہ فی الحال کسی بھی معاہدے پر اتفاق کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی