چین ،کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،4افراد ہلاک ،9لاپتہ

چین ،کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،4افراد ہلاک ،9لاپتہ
چین ،کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،4افراد ہلاک ،9لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گائی یانگ(آئی این پی)جنوب مغربی چینی صوبے گوئی زو میں کوئلے کی کان میں زبردست گیس دھماکے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 9لاپتہ ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پن زو سٹی میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا۔اس وقت کان میں 13افراد کام کر رہے تھے کہ اچانک کان میں گیس بھرنے کے باعث زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 9افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کو کان سے باہر نکالا اور دیگر کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔