ایران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا ؟ ہمایوں اختر خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا ؟ ہمایوں اختر ...
ایران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا ؟ ہمایوں اختر خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر اقتصادیا ت ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان پر اثر پڑے گا۔پاک ایران تجارت پہلے ہی کم ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی تجارت پہلے ہی کم تھی اور اب ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان پر اثر پڑے گا ۔ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ تجارت کم ہے ۔پاک ایران گیس پائپ لائن سمجھوتے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی حالت 2015کی نسبت بہتر ہے اور ایران نیوکلیئر معاہدے کی پابندی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔

مزید :

قومی -