چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع

چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع
چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آئی این پی )چین میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ اور ترقیاتی منصوبوں میں غبن اور دھوکا دہی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرکزی کمیشن برائے اخلاقیات اور ثقافتی ترقی کے مطابق مہم کے دوران لوگوں کے اخلاقی معیار پر بھی نظر رکھی جائیگی اور ان کا غیر جانبدارانہ رویہ بھی زیر بحث آئیگا،عوام سے متعلقہ کئی اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ذمہ داری کے احساس میں کمی پر بھی کارروائی کی جائیگی۔مہم کے دوران اخبارات میں شائع ہونے والی بے بنیاد خبروں اور کام کے مقامات پر دھوکہ دہی کے ورداتوں کھلاڑیوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان اور دیگر خرابیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائیگی، اس مہم کا مقصد سماجی اعتبار سے نظام 2020تک قابل اعتماد بنانا ہے۔مہم جانچ پڑتال کیلئے پورے معاشرے میں اطلاعات کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی