امریکہ میں آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران عاطف اسلم نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پاکستانی کمیونٹی غصے سے آگ بگولہ ہو گئی

امریکہ میں آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران عاطف اسلم نے پاکستانی جھنڈے کے ...
امریکہ میں آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران عاطف اسلم نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پاکستانی کمیونٹی غصے سے آگ بگولہ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈپر عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی۔ کمیونٹی عاطف اسلم کے رویے کے خلاف آج احتجاج کرے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نیویارک میں آزادی پاکستان کی تقریب میں عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی نے شکایت کی اور احتجاج کیا۔
شرکاکا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔

مزید :

تفریح -