چین امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا

چین امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا
چین امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)امریکہ تجارتی جنگ کے بارے میں دوہرا کردار ادا کر رہا ہے وہ ایک طرف دھمکیاں دیتا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کا رویہ مخلصانہ نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے چینی درآمدی اشیاء پر مزید محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ کئی ذرائع سے اس نے یہ اشارے بھی دیئے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار چینی کمیوسنٹ پارٹی کے اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں کیا ہے،اخبار لکھتا ہے کہ امریکہ چین کو ڈرانے کیلئے چھڑی اور گاجر کی سفارتی پالیسی استعمال کر رہا ہے،لیکن بیجنگ امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گانہ ہی تجارتی جنگ کو نظر انداز کریگا۔ہمارے سامنے صرف ایک راستہ ہے ہم اس جنگ کا مقابلہ کرینگے اور اسے جیتیں گے ۔