ملتان میں استاد کے تشدد سے 8سالہ بچی جاں بحق

ملتان میں استاد کے تشدد سے 8سالہ بچی جاں بحق
ملتان میں استاد کے تشدد سے 8سالہ بچی جاں بحق

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے 8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے ،پولیس نے استاد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کو نشترہسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا جب کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف