ڈی جی آئی بی احسان غنی پولیس فورس کی عزت و وقار کا باعث بنے ،انکے تجربات پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے:ڈاکٹر کلیم امام

ڈی جی آئی بی احسان غنی پولیس فورس کی عزت و وقار کا باعث بنے ،انکے تجربات پولیس ...
ڈی جی آئی بی احسان غنی پولیس فورس کی عزت و وقار کا باعث بنے ،انکے تجربات پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے:ڈاکٹر کلیم امام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ فرض شناس ، قابل اور ایماندار افسران و اہلکارپولیس فورس کا فخر ہیں، جن کی اَن تھک محنت ، قابلیت اور پروفیشنل ازم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے، ڈی جی آئی بی احسان غنی ان افسران میں شامل ہیں جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا اوراپنی ہرذمہ داری کو بہترین انداز میں سر انجام دے کر فورس کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی جی آئی بی احسان غنی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ  ڈی جی آئی بی احسان غنی اپنی پوری سروس میں جہاں جہاں تعینات رہے وہاں اُنہوں نے بہترین لیڈرشپ کی مثال قائم کی اور اب ان کے تجربات پولیس فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔تقریب میں سابق آئی جیز ضیا الحسن ، شوکت جاوید ، حاجی حبیب الرحمن ، خواجہ خالد فاروق ، طارق کھوسہ ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اظہر حمید کھوکھر ،ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یسین اورایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار جبکہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی بلال صدیق کمیانہ ، ڈی آئی جی ویلفیئر طارق عباس قریشی ، آر پی او شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک اور پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب افضال کوثر سمیت متعدد سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام پولیس افسران نے احسان غنی کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احسان غنی کا بے داغ کیرئیر پولیس سروس کا حصہ بننے والے نئے افسران کیلئے قابل تقلید ہے،اُنہوں نے فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر احسان غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس سروس میرے لئے ہمیشہ ایک مقدس مشن رہی ہے ، پولیس سروس کے دوران اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی اور اللہ پاک نے ہر امتحان اورمشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا ۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے احسان غنی کوپنجاب پولیس کا یادگاری سوینئربھی پیش کی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور