کراچی: ساتھیوں کو یرغمال بنانے والا فیکٹری کا برطرف ملازم گرفتار

کراچی: ساتھیوں کو یرغمال بنانے والا فیکٹری کا برطرف ملازم گرفتار
کراچی: ساتھیوں کو یرغمال بنانے والا فیکٹری کا برطرف ملازم گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سہراب گوٹھ میں واقع فیکٹری کے برطرف ملازم نے اسلحے کے زور پر ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے 4 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔

جیو نیوز کے مطابق سلیم شہزاد نامی شخص کا کہنا ہے کہ اسے دو ماہ کی تنخواہ دیے بغیر ہی نکالا گیا ہے۔ مسلح شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود ہے۔تاہم پولیس نے 4 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزید : جرم و انصاف