آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ریڈ فورڈ کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان
لاس اینجلس (آئی این پی) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 81سالہ اداکار کی آخری فلم دی اولڈ مین ایند دی گن رواں برس ریلیز ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان ایک میگزین کو انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ وہ 21 برس کی عمر سے فلموں میں کام کر رہے ہیں۔بچ کیسڈی اینڈ دی سن ڈانس کڈ، آؤٹ آف افریقہ، دی سٹنگ اور آل دی پریذیڈنٹس مین ان کی یادگار فلموں میں شامل ہیں۔ بطور ہدایتکار پہلی ہی فلم اورڈنری پیپل کے لئے انہوں نے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔