ہم خیال سیاسی جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں بلکہ ۔۔۔“ کائرہ نے ن لیگ اور ایم ایم اے کوپریشان کردیا

ہم خیال سیاسی جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں بلکہ ۔۔۔“ کائرہ نے ن لیگ اور ایم ...
ہم خیال سیاسی جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں بلکہ ۔۔۔“ کائرہ نے ن لیگ اور ایم ایم اے کوپریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مفاہمت ہے ۔ کل احتجاج تحریک انصاف کے خلاف نہیں بلکہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل کیخلاف کیا جارہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کل ہم خیال سیاسی جماعتیں دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گی ۔ یہ احتجاج تحریک انصاف یا ان کی اتحادی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے کیونکہ خود تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے خود الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ آج عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیاہے جس پر تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج الیکشن کمیشن اور اس کے عمل پر ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اس احتجاج میں شائد شریک نہ ہوں کیونکہ ہم نے سندھ میں حکومت بنانی ہے اور اس پر کام کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ایک ٹوکن ہے ، یہ معاملہ ابھی آگے چلے گا ۔ ہم خیال جماعتوں کا کوئی اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ ایک مفاہمت ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی موجود ہیں اور سب الیکشن میں دھاندلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر چاہتی تو یہ حکومت بننے سے پہلے ختم ہو گئی ہوتی ۔ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی برا بن کر تحریک انصاف اور میڈیا سے برابھلا سنا اور نظام کوبچایا اور آج بھی دوسری جماعتوں کو حلف لینے پر قائل کرکے پارلیمنٹ کو بچایا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی سے کوئی مطالبہ کیا گیا تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -