روس نے ہالی ووڈ سٹار سٹیون سیگال کو امریکا کے لئے مندوب مقرر کردیا

روس نے ہالی ووڈ سٹار سٹیون سیگال کو امریکا کے لئے مندوب مقرر کردیا
روس نے ہالی ووڈ سٹار سٹیون سیگال کو امریکا کے لئے مندوب مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (آئی این پی)روس نے مارشل آرٹسٹ اور ہالی ووڈکے ایکشن فلم سٹارسٹیون سیگال کوامریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے خصوصی مندوب مقررکردیاہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈر سیج کو نیا کردار دیا گیا ہے جس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوگا۔ روس نے سٹیون سیگال امریکا کے لئے مندوب مقرر کردیا۔ ثقافت، آرٹس، عوام و نوجوانوں کے ایکسچینج پروگرامز سمیت انسانی شعبے میں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں سہولت کاری  سٹیون سیگال کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔واضح رہے کہ سٹیون سیگال ولادیمیر پیوٹن کے قریبی دوست شمار کیے جاتے ہیں اور حال ہی میں روسی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

مزید :

تفریح -