نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے :مہوش حیات

نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے :مہوش ...
نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے :مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے،سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوں کو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

تفریح -