سعودی عرب نے بے شمار پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا

سعودی عرب نے بے شمار پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا
سعودی عرب نے بے شمار پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے صدیوں پروانے پروگرام ماسٹر آف سرجری اور ڈاکٹر آف میڈیسن کو مسترد کردیا ہے جس کے باعث کئی قابل ڈاکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں جن میں زیادہ ترسعودی عرب میں قیام پذیر تھے ۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ان تمام ڈاکٹرز کو واپس جانے یا ملک بدر کیے جانے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے ، ان دونوں ڈگریوں کومسترد کرنے کی وجہ سعودی وزارت صحت نے ڈاکٹرز کی تعیناتی کیلئے ضروری سٹرکچرڈ تربیتی پروگرام کی کمی کو قرار دیاہے ۔

قطر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان ڈگریوں کو مسترد کرنے کے اقدامات اٹھا لیے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹرز کو سعودی وزارت صحت نے 2016 میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں سے انٹرویو کے بعد تعینات کیا تھا ۔

ایک متاثرہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے کیونکہ بالکل اس ہی طرح کے دیگر ممالک کے ڈگری پروگرامز کو، جن میں بھارت، مصر، سوڈان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔انہیں سعودی کمیشن فور ہیلتھ اسپیشلٹیز (ایس سی ایف ایچ) کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کا لیٹر موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ آپ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی پاکستان سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس کے قواعد کے مطابق قابل قبول نہیں۔

مزید : عرب دنیا