میرا کی جانب سے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس اور گلف کی تنظیم کے اعزاز میں عشائیہ

میرا کی جانب سے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ...
میرا کی جانب سے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس اور گلف کی تنظیم کے اعزاز میں عشائیہ

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی فلم سٹار میرا کی جانب سے دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہاںس اور گلف کی تنظیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں صدر میاں منیر ہانس،  سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، نائب صدر نثار خٹک، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل یواے ای عرفان قمر گوندل، قائم مقام صدر دبئی شفیق الرحمان صدیقی ، پی وائی او صدر یواے ای فضل درانی و دیگر دوست جن میں کیپٹن نوید ،محمد نوخیز  ،آصف کریم ، محمد جمن  نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں منیر ہاںس اور ان کے دوستوں نے میرا کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی میرا نے گلف کی تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو میری آئیڈیل تھیں اور بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے میرا نے مزید کہا  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فنکاروں کو سپورٹ کیا ہے ادب اور کلچر کو پرموٹ کیا ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید : عرب دنیا