ایک ایسی وجہ سے برٹش ایئر ویز کی 300 کے قریب پروازیں متاثر کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

ایک ایسی وجہ سے برٹش ایئر ویز کی 300 کے قریب پروازیں متاثر کہ آپ بھی حیران رہ ...
ایک ایسی وجہ سے برٹش ایئر ویز کی 300 کے قریب پروازیں متاثر کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث 300 کے قریب پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک فضائی آپریشنز میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برٹش ایئر ویز کی لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے 81 اور گیٹ وک سے 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 200 پروازوں کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔

برٹش ائیر ویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ صرف یورپ کی پروازوں تک محدود ہے، پروازوں کی منسوخی اور تعطل سے متاثرہ مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین بڑی تعداد میں برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث متاثر ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی شکایتوں کو دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ صرف یورپ کی پروازوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ جاپان سے امریکہ تک عالمی سطح پر پھیلا ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ