پی ایچ اے نے شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی( پی ایچ اے )نے شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے پارکس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ،آج 7 اگست کو شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پارکس میں آنے والے تمام شہری ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ جاگنگ ٹریک پر کورونا سے بچا کیلئے خصوصی احتیاط کی جائے گی۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی مزید کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ پارکس میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا جبکہ 8 اگست سے سیاحتی علاقوں کے ہوٹلز بھی کھول دیئے جائیں گے ، 10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کھول دیا دیئے جائیں گے ۔انہوں نےاعلان کیا کہ ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے جا رہے ہیں،15 ستمبرسے شادی ہالزکھولے جا سکتے ہیں،بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے اور اس کے علاوہ انہیں پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہو گی ،تاجرپرانے طریقہ کارکے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں،تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، 7 ستمبرکوتعلیمی ادارے کھولنے کاحتمی جائزہ لیاجائےگا، ریسٹورنٹس اورکیفےٹیریاکیلئے ایس اوپیزجاری کیے جائیں، کبڈی،کشتی،رگبی کے علاوہ دیگرکھیلوں کی اجازت بغیر تماشائیوں کے دی جارہی ہے ۔