بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیرمیں صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے:چین
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ڑانگ جن نے کہا ہے کہ چین کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان کے مطابق ڑانگ جن نے کہا کہ بھارت نے اگست 2019 کو آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کی جس سے خطے میں کشیدگی بڑھی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد بھی کوئی بنیادی بہتری نہیں آئی بلکہ کشمیر میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جن سے صورتحال پیچیدہ ہوگی ہم متعلقہ فریقوں سے ضبط و تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔