پی سی بی کا بے روزگار ویمن کرکٹرز کی امداد کا اعلان 

پی سی بی کا بے روزگار ویمن کرکٹرز کی امداد کا اعلان 

  

  لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت خواتین کرکٹرز کیلئے تین ماہ کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ سکیم سے 25 خواتین کرکٹرز مستفید ہوں گی، جنہیں اگست سے اکتوبرتک  ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ ان 25 خواتین کرکٹرز کا  اعلان کردہ اسکیم کیلئے انتخاب، ان کی جانب سے اہلیت کے مقررہ معیار پر پورا اترنے کے بعدکیا گیا ہے،تین ماہ پر مشتمل اسکیم کیلئے اہلیت کا مقررہ معیار کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کا حصہ ہونا، سیزن 2020-21 کیلئے کنٹریکٹ نہ ملنا اور فی الحال آمدن کا کوئی ذریعہ (نوکری، کنٹریکٹ یا کاروبار) نہ ہونا۔کورونا وائرس کی وباء  سے کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی، جس کے سبب پیدا شدہ موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ان 25 خواتین کرکٹرز کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیاہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ جون میں خواتین کرکٹرز کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان بھی کرچکا ہے۔ جس کے مطابق 9 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور اتنی ہی ایمرجنگ کھلاڑیوں کو دئیے گئے 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ کا اطلاقی کم جولائی 2020 سے ہوچکا ہے۔ حالیہ اعلان کے بعد اب پی سی بی فی الحال مجموعی طور پر 43 خواتین کرکٹرز کی امداد کررہا ہے قومی ویمن کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کو بہت سراہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -