صدریو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی اعصام الحق قریشی سے ملاقات
لاہور(پ ر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ ایند ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے پاکستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے یو ایم ٹی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اعصام الحق ایک ٹاپ پروفیشنل پاکستانی ٹینس کھلاڑی ہے،جس نے بہت سے بین الاقوامی تمغے جیت کر پاکستان کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اعصام الحق کا پرتباک استقبال کیا۔ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے اعصام الحق کو پاکستان میں ٹینس اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی اور یو ایم ٹی میں کھیلوں کی بہترین سہولیات اور انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کے تحت شروع کیے گئے (سٹار اگینسٹ ہنگر) جیسے نیک اقدام کی تعریف کی جس کا مقصد بھوک سے پاک پاکستان بنانا ہے۔ابراہیم حسن مراد نے اعصام الحق کی شروع کی گئی (ہنگر فری پاکستان) تحریک کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت کی اظہار کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے نہ صرف لوگوں کو اکٹھا ہو کر ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ مستحق خاندانوں میں غذائی تحفظ بھی مہیا کر سکیں گے۔ مزید صدر یو ایم ٹی نے اعصام الحق کو آئی ایل ایم(علم) فنڈ کے بارے میں بھی بتایا جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ فنڈ ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کو ان قابل طلباء کی پہنچ تک پہنچانا ہے جو مالی وسائل میں کمی کے باعث اپنی تعلیم کے خراجات نہیں اٹھا سکتے۔