عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

    عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ 10 اگست کو کراچی میں ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چیمپئن شپ رواں سال 20 سے 27 ستمبر تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 اگست کو صبح 8 بجے چک شہزاد اسلام آباد میں ہونگے۔

ہوں گے جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں حصہ لے سکیں گے جبکہ 10 اگست کو دودریا، کراچی میں ہوں گے جس میں سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے بارے میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز اور اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے، اپنے اچھے سائیکلسٹ کو ٹرائلز کیلئے بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران تین کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا اور عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایک کھلاڑی کو اضافی طور پر رکھاجائے گا۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -